ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : مسلم لیڈروں کی طرف سے عوامی خدمات کے لئے ویدیکے کا قیام - 22 نومبر کو ہوگا اجلاس 

ہوناور : مسلم لیڈروں کی طرف سے عوامی خدمات کے لئے ویدیکے کا قیام - 22 نومبر کو ہوگا اجلاس 

Sun, 20 Nov 2022 12:44:06    S.O. News Service

ہوناور ،20 ؍ نومبر (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے عوام کی شہری ضروریات پوری کرنے اور درپیش مسائل حل کرنے کے مقصد سے مسلم لیڈروں کی جانب سے "نمّا ہوناور اُلیسی - بیلیسی جنا پرا ویدیکے" (یعنی ہمارے ہوناور کو  بچاو اور اس کو ترقی دو  عوامی کمیٹی)  کے نام سے ایک غیر سیاسی اور غیر مذہبی تنظیم کا قیام عمل میں آ رہا ہے ۔ 
    
ویدیکے کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  22/ نومبر کو صبح دس بجے ہوناور کے نامدھاری ہال میں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا جائے گا ، جس میں مندرجہ ذیل عوامی مسائل پر بحث و گفتگو  اور فیصلے  کیے جائیں گے :

    1 ۔ ہوناور کو الگ سے اسمبلی حلقہ قرار دینا ۔
         2  ۔ ہوناور میں فلائی اوور یا انڈر پاس تعمیر کرنا اور ہلدی پور سے اننت واڈی تک سروس روڈ تعمیر     کرنا ۔    
    3 ۔ سرکاری اسپتال میں بلڈ بینک ، ٹراما سینٹر اور ملٹی اسپیشالٹی سہولتیں فراہم کرنا ۔
     4 ۔ لینڈ ریفارم سے متعلق مسائل جلد سے جلد نپٹاتے ہوئے کسانوں کو راحت پہنچانا -
     5 ۔ اڈپی ضلع میں ای - پراپرٹی قانون کا جس طرح اطلاق ہو رہا ہے اسی طرح ہمارے ضلع میں بھی اس     پر عمل کرنا ۔
    6 ۔ زمین کی کیفیت تبدیل کرنے کے اختیارات تحصیلدار کو تفویض کرنا ۔
    7 ۔ کے ایس آر ٹی سی بس ڈپو منظور کرنا ۔
    8 ۔ کاسرکوڈ میں ماہی گیروں کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے مستقل راحت فراہم کرنا ۔
    9 ۔ تالگوپّا - ہوناور ریلوے لائن کو منظور کروانا ۔

پریس ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ  مسائل اور بحث اور گفتگو کے بعد دوپہر 12:30 بجے  ایک  ریلی نکالی جائے گی اور مطالبات پورے کرنے کے لئے ہوناور تحصیلدار کے توسط سے حکومت کو میمورنڈم پیش جائے گا ۔  


Share: